روس اور یوکرین کے درمیان محاذِ جنگ سے مزید ہتھیاروں کی واپسی کا معاہدہ
یوکرین (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین نے مشرقی یوکرین میں مزید جھڑپوں کے بعد بھاری ہتھیاروں کے علاوہ ٹینکوں سمیت چند دیگر ہتھیاروں کی محاذے جنگ سے واپسی کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برلن میں رات گئے تک جرمنی، فرانس، روس اور یوکرین کے وزرا خارجہ کے درمیان جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد جرمنی کے وزیرِ خارجہ فرینک والٹر نے بتایا کہ جو ہتھیار ہٹائے جائیں گے ان میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، مارٹر گولے اور سو ایم ایم سے کم درجے کے ہتھیاروں کی واپسی کی یقین دہانی شامل ہے۔
خیال رہے کہ مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کا معاہدہ بارہ فروری کو فرانس اور جرمنی کے تعاون سے طے پایا تھا۔ ادھر امدادی ادارے ریڈ کراس کی جانب سے معاہدے کے بعد یوکرین میں امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔