روس اور ترکی نے شام کے صوبہ ادلب میں جنگ بندی کا معاہدہ کرادیا

شام ( 92 نیوز) روس اور ترکی نے شام کے صوبہ ادلب شامی فورسز اورباغیوں کے مابین مکمل جنگ بندی کا معاہدہ کروا دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی کا معاہدہ شام کی حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان ہوا۔
روسی فوج کے مطابق معاہدے کی وجہ سے ادلب میں تشدد آمیز کارراوئیوں میں کمی ہوئی تاہم جنگ بندی کتنے عرصے کیلئے تک رہے گی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
گزشتہ موسم گرما سے صوبہ ادلب اور حما کا علاقہ صدر بشارالاسد اور باغیوں کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔