Saturday, February 4, 2023

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے برطانوی بزنس مین دوست سے منگنی کرلی

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے برطانوی بزنس مین دوست سے منگنی کرلی

ماسکو (92 نیوز) روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے برطانوی بزنس مین دوست سے منگنی کرلی۔

33 سالہ سابق عالمی نمبر ماریہ شراپووا نے الیگزینڈر کیساتھ منگنی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی۔ ماریہ شراپووا اور الیگزینڈر کے درمیان 2018ء سے دوستی ہے۔

اکتالیس سالہ الیگزینڈر گلکس برطانوی شہزادوں ہیری اور ولیم کے قریبی دوست ہیں۔

دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے خواہاں ہیں۔ یہ ماریہ شراپووا کی پہلی جبکہ الیگزینڈرکی دوسری شادی ہوگی۔