Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روسی وزیر کا پارلیمنٹ سے خطاب ، مشتعل افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا

روسی وزیر کا پارلیمنٹ سے خطاب ، مشتعل افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا
June 21, 2019
 تبلیسی (92 نیوز) روس کے وزیر کا پارلیمنٹ سے خطاب کرنے پر مشتعل افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ستر افراد زخمی بھی ہو گئے۔ جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں ۔ ہزاروں افراد نے  پارلیمنٹ سے روسی وزیر کے خطاب کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے  حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ مشتعل افراد کے پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ربڑ کی گولیوں ،آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ جھڑپوں کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد مظاہرین منشتر ہوگئے ۔ امریکی اتحادی جارجیا اور روس میں تعلقات کئی برسوں سے کشیدہ ہے ۔ جارجیا دو ہزار آٹھ میں روس کے خلاف جنگ بھی  ہار چکا ہے۔