Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روسی فورسز کی شام کے صوبہ درعا پر بمباری ، چھبیس عام شہری ہلاک

روسی فورسز کی شام کے صوبہ درعا پر بمباری ، چھبیس عام شہری ہلاک
July 21, 2018
دمشق (92 نیوز) روسی فورسز نے شام کے صوبہ درعا پر بمباری کی  جس کے نتیجے میں چھبیس عام شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شام میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری کے مطابق روسی فضائیہ نے جنوب مغربی صوبہ دارا میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مرنے والی چھبیس عام شہریوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔ تنظیم کے مطابق داعش کے جنگجوؤں یہاں موجود تیس ہزار شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ روسی جنگی طیاروں کی تباہ کن بمباری سے پورا علاقے کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ۔ تمام عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔