Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روسی فوج کی جانب سے شام میں داعش کی گاڑیوں پر ہیلی کاپٹر حملے کی ویڈیو جاری

روسی فوج کی جانب سے شام میں داعش کی گاڑیوں پر ہیلی کاپٹر حملے کی ویڈیو جاری
April 8, 2016
شام (ویب ڈیسک) روسی فوج نے شام میں داعش کی گاڑیوں پر کئے جانے والے ہیلی کاپٹر حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں نائٹ ہنٹر ہیلی کاپٹروں کو دہشت گردوں کے ٹرکوں کو نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ روسی فوج کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایم آئی ٹونٹی ایٹ ہنٹر ہیلی کاپٹر داعش کے ٹرکوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ نائٹ ہنٹر ہیلی کاپٹروں سے ٹرکوں میں سوار داعش کے دہشت گردوں پر اینٹی گائیڈڈ میزائل داغے گئے۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ داعش کے جنگجو ٹرکوں سے نکل کر بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے خودکار ہتھیاروں سے ہیلی کاپٹرز پر فائرنگ بھی کی لیکن ان کی کوششیں بیکار رہیں۔