Wednesday, December 7, 2022

روسی فوج کا دستہ پاک روس تربیتی مشقوں میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا

روسی فوج کا دستہ پاک روس تربیتی مشقوں میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا
راولپنڈی (92 نیوز) پاک روس تربیتی مشقوں میں شرکت کیلئے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔   آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تربیتی تعاون کے سلسلے کی یہ تیسری مشق ہے۔ پہلی مشق 2016ء میں پاکستان میں جبکہ دوسری مشق2017ء میں روس میں ہوئی تھی۔