Saturday, December 3, 2022

روسی فوجی وفد کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، آئی ایس پی آر

روسی فوجی وفد کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (92 نیوز) روسی فوجی وفد نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کےمطابق روسی وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وفد کی کور ہیڈ کوارٹر پشاورمیں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود سے اہم ملاقات ہوئی۔ ترجمان پاک افواج کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز پشاور آمد پر روسی وفد نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر روسی وفد نے پاک آرمی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اعلی سطح کے وفد نے ضلع خیبر کا دورہ بھی کیا۔