Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روسی طیارہ پھر ترکی میں داخل ہو گیا‘ طیب اردگان غصے میں آ گئے

روسی طیارہ پھر ترکی میں داخل ہو گیا‘ طیب اردگان غصے میں آ گئے
January 31, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی نے روس پر ایک مرتبہ پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ایسی خلاف ورزی جاری رہی تو پھر اس کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ایسے غیرذمہ دار اقدامات سے نہ تو روس کوئی فائدہ حاصل کر سکتا ہے اور نہ ہی یہ خطے اور عالمی امن کیلئے کوئی مفید بات ہے۔ ترک وزیرخارجہ کے مطابق شامی سرحد کے قریب روسی طیارہ ان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی جہاز ایس یو 34 کو متعدد بار انگریزی اور فرانسیسی زبان وارننگ بھی دی گئی۔ بعدازاں ترک دارالحکومت میں روسی سفیر کو طلب کر اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دوسری جانب روس نے اس دعویٰ کو بے بنیاد اور پراپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک میں تاحال تناو¿ کی صورتحال ہے۔