Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روسی طیارہ شام جاتے ہوئے بحیرہ اسود میں گرکر تباہ ، 92 افراد ہلاک

روسی طیارہ شام جاتے ہوئے بحیرہ اسود میں گرکر تباہ ، 92 افراد ہلاک
December 25, 2016

 ماسکو(ویب ڈیسک)روس کا فوجی طیارہ شام جاتے ہوئے بحیرہ اسود میں گرکر تباہ ہو گیا حادثے میں عملے کے آٹھ افراداور ساٹھ فوجیوں سمیت تمام بانوے افراد ہلاک ہوگئے روسی صدر نے  تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملک میں  سوگ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق 2016جاتے جاتے فضائی حادثے کے حوالے سے ایک اور تلخ یاد دے گیا  روسی وزارتِ دفاع کے مطابق ٹی یو 154  فوجی طیارے نے ماسکو سے اڑان بھری  اور سوچی کے ایڈلر ہوائی اڈے پر یہ ایندھن بھرنے کے لیے رکا، طیارہ اتوار کی صبح پانچ بج کر  بیس منٹ  پر   فضا میں دوبارہ  بلند ہوا تو چند منٹ بعد ہی یہ کنٹرول روم کے ریڈار سے غائب ہو گیا اور بحیرہ  اسود  میں گرکرتباہ ہو گیا ۔

روسی  حکام کے مطابق  جہاز کا ملبہ سوچی سے ڈیڑھ کلومیٹر دور سمندر  سے مل گیا ہے،،جہاز پر 92  افراد سوار تھے  جس میں  عملے کے آٹھ ارکان، معروف فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافی شامل تھے  جو  تمام ہلاک  ہو گئے ہیں ۔  جہاز شام کے شہر لتاکیہ جا رہا تھا۔جہاں طیارے میں شریک افراد نے  روسی  فوجی اڈے پر سال نو  کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ روسی صدر نے  طیارہ حادثے   پر ملک میں سوگ کا اعلان کیا ہے ۔