Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

روسی صدر کی ایک فون کال نےمشرق وسطیٰ کو ایک اورجنگ سے بچالیا

روسی صدر کی ایک فون کال نےمشرق وسطیٰ کو ایک اورجنگ سے بچالیا
February 14, 2018

تل ابیب ( 92 نیوز ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ایک فون کال نےمشرق وسطیٰ کو ایک اورجنگ سے بچالیا۔  اسرائیلی اخبارکےمطابق شام میں اسرائیلی جنگی طیارہ گرائے جانےکے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی ۔

اسرائیلی اخبار ہیرٹز کی رپورٹ کے مطابق اتوارکوایرانی ڈرون کو نشانہ بنانےوالے اسرائیلی طیارےکی تباہی کےبعداسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کےامکانات پیداہوگئے تھے ،تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےدونوں ممالک کوقابل قبول پیش کش دےکرکشیدگی کوکم کردیا۔

اتوار کو شامی توپوں کے فائر سےاسرائیل کا جنگی طیارہ ایف 16 تباہ ہوگیا تھاجس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے شام میں تابڑتوڑ حملے کرکےایران اور شام کی 12 دفاعی تنصیبات کا نشانہ بنایاتھا۔