Monday, October 3, 2022

ولادی میر پیوٹن چھپے رستم نکلے، آئس ہاکی لیگ کے میچ میں روسی صدر نے اپنی ٹیم کی جانب سے 6گول کر ڈالے

ولادی میر پیوٹن چھپے رستم نکلے، آئس ہاکی لیگ کے میچ میں روسی صدر نے اپنی ٹیم کی جانب سے 6گول کر ڈالے
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نائٹ آئس ہاکی لیگ کے میچ میں ایک منجھے ہوئے کھلاڑی کے طور پر شرکت کی اور اپنی ٹیم کی طرف سے چھ گول بھی داغ دئیے۔ شوقیہ گلوکاری، پیانو بجانا، جوڈو کراٹے، فارمولا ون ٹیسٹ ریسنگ، ہیوی بائیک کی سواری اور مچھلی کا شکار تو روسی صدرپوتین کے پسندیدہ مشغلے ہیں ہی لیکن پیوٹن نے تو آئس ہاکی میں بھی لوہا منوا لیا ہے اور سوچی میں کھیلے گئے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے خوب داد سمیٹی۔ روسی وزیردفاع سرگئی لاوروف اور نائب وزیراعظم نے بھی میچ میں حصہ لیا۔ روسی صدر نے میچ کا پہلا گول کر کے خوب داد سمیٹی۔