روسی صدر نےآئس ہاکی کھیل کر سب کو حیران کردیا
ماسکو ( 92 نیوز ) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن صرف سیاست میں ہی نہیں بلکہ آئس ہاکی میں بھی خوب مہارت رکھتے ہیں ۔
ماسکو میں دوستانہ آئس ہاکی میچ منعقد کیا گیا جس میں پیوٹن وزیر دفاع سرگئی شوئگو کے ہمراہ میدان میں اترے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔
اس موقع پر پیوٹن نے گولز بھی اسکور کیے ۔ صدر کو ان ایکشن دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔