Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

روسی خلائی راکٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے کل اڑان بھرے گا

روسی خلائی راکٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے کل اڑان بھرے گا
September 1, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی خلائی راکٹ سیوز ٹی ایم اے اٹھارہ کو عالمی خلائی سٹیشن پر روانہ کرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ہینگر سے نکال کر لانچنگ پیڈ پر نصب کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیوز خلائی جہاز کل خلا کے لیے اڑان بھرے گا جہاں وہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا حصہ بن جائے گا۔ روس کے سرگئی وولکوف، یورپی خلائی ایجنسی کے آندرے موجن سن اور قازقستان کے آئرن آئم بیتوو بیکانور کے کاسموڈروم سے سیوز ٹی ایم اے اٹھارہ پر خلاکے سفرپر روانہ ہوں گے اور دودن کے سفر کے بعد عالمی خلائی سٹیشن پر اتریں گے۔ خلائی راکٹ کو ایک ٹرین کے ذریعے بیکا نور کاسموڈروم پر پہنچایا گیا۔ اس مشن کے کمانڈر سرگئی وولکوف چھ ماہ تک عالمی خلائی سٹیشن پر قیام کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ جانیوالے عملے کے دو ارکان صرف آٹھ دن وہاں رہیں گے۔