روسی خفیہ ایجنسی کی ہیکنگ میں مدد کرنے پر پانچ کمپنیوں پر پابندیاں عائد
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے روسی خفیہ ایجنسی کی ہیکنگ میں مدد کرنے پر تین روسی شہریوں اور پانچ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں ۔
امریکی وزیر خزانہ سٹیو منوچن کے مطابق ان افراد اور کمپنیوں نے سائبر جنگ میں روسی انٹیلی جنس ایجنسی کو معاونت فراہم کی ۔
ان اقدامات سے امریکا اور اُس کے اتحادیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا۔
سٹیو منوچن کے مطابق پابندیاں لگانے کے بعد یہ افراد اور کمپنیاں امریکا میں کاروبار نہیں کر سکیں گی۔