Saturday, July 27, 2024

روسی جاسوس پر قاتلانہ حملے کا معاملہ ،14ممالک کا روسی سفیروں کو نکالنے کا اعلان

روسی جاسوس پر قاتلانہ حملے کا معاملہ ،14ممالک کا روسی سفیروں کو نکالنے کا اعلان
March 26, 2018

لندن ( 92 نیوز ) لندن میں سابق روسی جاسوس پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر امریکا سمیت 14 ممالک نے برطانیہ  سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  روسی سفیروں کو  نکالنے کا اعلان کر دیا ۔

امریکا نے 60 روسی سفیروں کو جاسوس قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔

ریاست واشنگٹن کے دارالحکومت سی ایٹل میں روسی قونصل خانہ بند کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ۔