Tuesday, October 4, 2022

روسی بزرگ خاتون اسرائیل فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئی، فائرنگ سے روک دیا

روسی بزرگ خاتون اسرائیل فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئی، فائرنگ سے روک دیا

غزہ ( 92 نیوز ) بیت المقدس کےحوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنےوالے فلسطینیوں کادفاع کرنے کیلئےبزرگ روسی خاتون بھی میدان میں آگئیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں روسی خاتون کو اسرائیلی فوجیوں کو فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ سے روکنے کی کوشش کرتے دیکھاجاسکتاہے۔ خاتون بہادری سے فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کےدرمیان آگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر یہ نامعلوم خاتون سیاحت کی غرض سے بیت اللحم آئی تھیں۔