اسلام آباد (92 نیوز) رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کیخلاف الیکشن کمیں میں نا اہلی کی درخواست دائر کرا دی گئی ، درخواست لاہور کے شہری جبران حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ۔
درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ روحیل اصغر نے 6 مارچ کو با آواز بلند قوم کی ماں ، بہن ، بیٹیوں کو دن دیہاڑے گالیاں دیں ،ان کے فعل سے قوم کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت مجروح ہوئی ،نا زیبا الفاظ کے استعمال پر روحیل اصغر کو نا اہل قرار دیا جائے۔