Thursday, March 28, 2024

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 19 فیصد سے بڑھ گئی

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 19 فیصد سے بڑھ گئی
December 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 19 فیصد سے بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 17 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 پیسے بڑھ گئی،دال مسور کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 98 پیسے بڑھ کر 202 روپے 20 پیسے ہو گئی، گرم مصالحہ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 17 پیسے بڑھ گئی۔ لکڑی کی فی من قیمت میں 7 روپے 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں ہفتے 15اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی، آلو 8 روپے 74 پیسے فی کلو اور برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 12 روپے 39 پیسے کم ہوئی۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 77 پیسے، تازہ دودھ، دہی، کوکنگ آئل سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔