Thursday, September 29, 2022

رواں ماہ ہالی ووڈ کی 62فلمیں ریلیز ہوں گی

رواں ماہ ہالی ووڈ  کی  62فلمیں ریلیز ہوں گی

لاس اینجلس (92 نیوز) سٹار وارز اور جمانجی سمیت رواں ماہ ہالی ووڈ کی 62  فلمیں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔

لیکن شائقین کو سب سے زیادہ  جن  فلموں کا انتظار ہے وہ ہیں ،سٹار وارز ’’دی لاسٹ جیڈائی‘‘ ،جمانجی ویلکم ٹو دی جنگل ۔فرڈینینڈ  اور دی گریٹسٹ شو مین۔

کامیڈی کے دیوانوں کیلئے بھی کئی فلمیں  بڑے پردے پر آنے والی ہیں  ۔ ان میں فادر فیگرز،پچ پرفیکٹ تھری اور ڈاؤن سائزنگ شامل ہیں۔ اسی طرح سسپنس اور ڈرامہ سے بھرپور فلمیں مولیِز گیم اور آل دی منی ان دی ورلڈ بھی سنیما گھروں میں دھوم مچائیں گی۔