Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رواں مالی سال میں ترسیلات زر، برآمدات اور محصولات میں اضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال میں ترسیلات زر، برآمدات اور محصولات میں اضافہ ریکارڈ
June 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رواں مالی سال میں ترسیلات زر، برآمدات اور محصولات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا۔

رواں مالی سال ترسیلات زر میں 29.4 فیصد کا اضافہ ہوگیا، وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لگ جاری کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ برآمدات میں مجموعی طور پر 10.3 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات میں رواں مالی سال جولائی تا مئی 17.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ ایف بی آر کے محصولات میں 17.5 فیصد کا اضافہ ہوا
نان ٹیکس آمدنی میں 6.5 فیصد کمی ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 12.8 فیصد کا اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیادوں 10.9 فیصد اور سالانہ بنیادوں 8.8  فیصد رہی۔