Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رواں مالی سال جولائی تااپریل کے عرصہ کے دوران مہنگائی کی شرح کم ہوکر4.8فیصدپر پہنچ گئی

رواں مالی سال جولائی تااپریل کے عرصہ کے دوران مہنگائی کی شرح کم ہوکر4.8فیصدپر پہنچ گئی
May 4, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)رواں مالی سال کےجولائی تا اپریل عرصہ میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4 عشاریہ 8 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری شماریات بیورو آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ اگرآئندہ دوماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں اضافہ نہ ہواتورواں مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح پانچ فیصد کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے ۔ پاکستان شماریات بیوروکی طرف سےجاری اعدادوشمارکےمطابق گذشتہ مالی سال کےپہلےدس ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد تھی۔ گذشتہ ماہ اپریل میں مارچ کے مقابلےمیں مہنگائی کی شرح میں 1عشاریہ3 فیصد اضافہ ہوا اپریل کےمہینے میں پیازکی قیمت میں 51 فیصد اضٓافہ تازہ سبزیوں میں 14.3 فیصد چکن 11 فیصد تازہ پھل 9.9 فیصد چینی 5.8 فیصد چائےکی پتی 3.3 فیصد دال ماش 2 فیصد تعلیمی اخراجات میں 8.6 فیصد کپڑا دھاگہ 8 فیصد نصابی کتب 3.3 فیصد تیارملبوسات 3 فیصد جبکہ گذشتہ ماہ نمایاں کمی ٹماٹرکی قیمت میں 21.8 فیصد، آلو 16 فیصد اورانڈوں کی قیمت  میں 7 فیصد کمی ہوئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔