Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن خون میں نہایا ہوگا

رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن خون میں نہایا ہوگا
July 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن خون میں نہایا ہوگا ، 27 جولائی کو بلڈ مون کا نظارہ تین براعظموں میں کیا جاسکے گا ، ماہرین علم نجوم نے فلکیات کے اس مظہر کو اہل زمین کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ نظارہ 104 برس بعد نظر آئے گا ، چاند مکمل گرہن کے دوران مخصوص زاویے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے اگر سرخ رنگ اختیار کر لے تو یہ بلڈ مون کہلاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس گرہن کے دوران چاند چار گھنٹوں کیلئے زمین کے سائے میں آجائے گا ، مکمل گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 43منٹ ہوگا ۔ یہ نظارہ سیاہ آسمان پر دکھنے میں خوبصورت ہوگا مگر حقیقت میں برا اثر ڈالنے والا ہوگا ، جوتشیوں اور علم نجوم کے ماہرین اس بلڈ مون کو زمین کیلئے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں، ان کے مطابق اس کے اثرات کئی حکومتوں کو لے ڈوبیں گے ۔ صرف یہی نہیں ماہرین علم نجوم کا کہنا ہے اس گرہن کی وجہ سے زمین پر قدرتی آفتوں میں اضافہ ہوگا،، اہلیان زمین کو زلزلوں، سمندری طوفان، آتش فشاں اور سونامی  کے خطرات لاحق ہوں گے ۔ اس گرہن کو تین براعظموں میں صاف صاف دیکھا جاسکے گا  جو پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں بھی نظر آئے گا۔