Saturday, February 4, 2023

رواں سال کے اقتصادی سروے میں حکومت کا بڑا فراڈ بے نقاب

رواں سال کے اقتصادی سروے میں حکومت کا بڑا فراڈ بے نقاب
اسلام آباد (92 نیوز) رواں سال ترقیاتی منصوبوں کے اقتصادی سروے  میں بڑا فراڈ سامنے آگیا۔ حکومت نے اہم امور پر پردہ ڈالے رکھا۔ اقتصادی سروے میں اس کا بھی ذکر تک نہیں کہ کتنی رقوم خرچ نہ ہونے پر محکموں کے اکائونٹس میں پڑی ہیں۔ نیشنل بنک آف پاکستان کے پاس کتنی رقوم جمع کی گئیں اور کمرشل بنکوں کے پاس رقوم کتنے عرصہ سے جمع ہیں؟ ان پر ان پر کتنا سود بناَ؟ وفاق کو اس پر کوئی سود نہیں ملا۔ اقتصادی سروے میں اس معاملے کو بھی چھپایا گیا۔