Tuesday, April 30, 2024

رواں سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو ہو گا

رواں سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو ہو گا
December 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) رواں سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سورج کا گرہن کا آغاز 7 بجکر 30 منٹ پر ہو گا ۔ سورج کو مکمل گرہن 8 بجکر 37 منٹ پر لگے گا ۔ دنیا بھر میں سال 2019 کا آخری سورج گرہن  دسمبر کے آخری ہفتے میں ہو گا۔ گرہن کے دوران سورج  چاند کی مانند نظر آئے گا۔ پاکستان میں مکمل طور پر اس منظر کو دیکھا جاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سال کا آخری سورج گرہن پاکستان کے ساحلی علاقوں کراچی، گوادر میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔