Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رواں برس کپاس کی پیداوار میں 33فیصد کمی‘ ملک کو اربوں ڈالر خسارے کا سامنا

رواں برس کپاس کی پیداوار میں 33فیصد کمی‘ ملک کو اربوں ڈالر خسارے کا سامنا
February 6, 2016
فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو رواں سال کپاس کی پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 33فیصد کم رہی۔ پاکستان میں کپاس کی پیداوار چھیانوے لاکھ بارہ بیلز تک محدود رہی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں‘ موسمی تغیرات اور حکومت کی غیرمناسب پالیسیوں کے باعث کپاس کی پیدوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ رواں سیزن کپاس کی پیداوار 33فیصد کمی سے صرف 96لاکھ 12 ہزار بیلز رہی۔ گزشتہ سال کپاس کی پیدوار ایک کروڑ 44لاکھ بیلز تھی۔ پیداوار میں کمی کے باعث جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد بھی سست روی کا شکار ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک کو 6 ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔