Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رواں برس کا آخری منٹ 61 سیکنڈز پر محیط ہو گا

رواں برس کا آخری منٹ 61 سیکنڈز پر محیط ہو گا
December 24, 2016

لندن (ویب ڈیسک) رواں سال کے آخری دن یعنی اکتیس دسمبر کا آخری منٹ اکسٹھ سیکنڈز پر محیط ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اکتیس دسمبر 2016 کو گزرنے والا آخری منٹ (23:59) گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق 61 سیکنڈ پر محیط ہوگا۔ اس انوکھے ایونٹ کو لیپ سیکنڈ کا نام دیا جاتا ہے اور خاص بات یہ بھی ہے کہ رواں سال کا ماہ فروری بھی 29 دنوں کا تھا یعنی رواں سال لیپ ائیر کا سال ہے۔

اس تبدیلی کا مقصد  زمین کی گردش سے بالکل ٹھیک وقت بتانے والی گھڑیوں کو ملانا ہے جو کہ چاند اور سورج کی کشش ثقل سے متاثر ہوتی ہے۔ گھڑی سازی کے ماہرین کے لیے یہ اضافی سیکنڈ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے تکرار چلتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ لوگوں کو اس لیپ سیکنڈ کو اپنی پرانی گھڑیوں میں بڑھانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایسی سپر گھڑیوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے جو کہ اٹامک میکنزم کی فریکوئنسی کا حساب رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ 1972 سے اب تک 26 بار لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔