Wednesday, October 5, 2022

رواں برس خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے 69 اموات ہوئیں

رواں برس خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے 69 اموات ہوئیں

پشاور (92 نیوز) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں برس سب سے زیادہ ڈینگی کیسز صوبہ خیبر پختونخوا میں سامنے آئے، جہاں اس وائرس کی وجہ سے 69 اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈینگی بخار 1994 سے چل رہا ہے، لیکن رواں برس 24 ہزار 807 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ڈینگی مریضوں کے لیے معیار کے مطابق وارڈز بنائے جائیں کیونکہ اسپتالوں میں وارڈز معیار کے مطابق نہیں ہیں۔