Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رنگ و نور کی برسات میں کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ سج گیا

رنگ و نور کی برسات میں کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ سج گیا
August 6, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے کا آغاز ہو گیا۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ‘ آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ افتتاحی تقریب میںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سمیت درجنوں ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔   تفصیلات کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے ماراکانہ اسٹیڈیم میں اولمپکس دو ہزار سولہ کا آغاز خوبصورت آتش بازی سے ہوا جس سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ تقریب میں فنکاروں نے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔     انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر نے تقریب کے آغاز پر اولمپک کھیلوں پر روشنی ڈالی جس کے بعد برازیلی پرچم فضا میں بلند ہوا اور میزبان ملک کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت درجنوں ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔   دنیا بھر سے سابق اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے سو کھلاڑی بھی ریو اولمپکس دیکھنے کے لیے برازیل پہنچے ہیں۔ ابتدائی مرحلے کے بعد روایتی طور پر تمام ممالک کے دستے اپنے اپنے پرچم تھامے ماراکانہ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔     روایتی طور پر سب سے پہلے یونان کا دستہ اسٹیڈیم میں داخل ہوا۔ سب سے بڑا دستہ امریکا کا ہے جو554 ایتھلیٹس پر مشتمل ہے۔ اولمپک مقابلے برازیل کے 33 مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں کے دوران سکیورٹی فرائض کیلئے 85 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔     مقابلے 21 اگست تک جاری رہیں گے۔ ریواولمپکس میں 42 کھیلوں کے 306 ایونٹس ہوں گے جنہیں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں 78 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔