Tuesday, November 29, 2022

رنگ آف پاکستان کے تحت انٹرنیشنل ریسلنگ کا میلہ کراچی اور لاہور میں سجے گا

رنگ آف پاکستان کے تحت انٹرنیشنل ریسلنگ کا میلہ کراچی اور لاہور میں سجے گا
کراچی ( 92 نیوز) رنگ آف پاکستان کےتحت انٹرنیشنل ریسلنگ کا میلہ کراچی اورلاہور میں سجے گا  ،ایونٹ کی پروموشن اور باقاعدہ مقابلوں کے لیے ریسلرز آج سے کراچی اور لاہور  پہنچیں گے۔ بادشاہ پہلوان خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں اور پروموشن کمپئن میں حصہ لیں گے،جبکہ عالمی شہرت یافتہ ریسلرز ریڈ اسکورپیئن 29 نومبر کو کراچی آئیں گے۔ دونوں ریسلرز پاکستان میں ریسلنگ کو پروموٹ کریں گے۔ 7 دسمبر کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں پہلوانوں کا پہلا مقابلہ ہوگا جبکہ9 دسمبر کو ریسلرز لاہور کے الحمراء ہال میں فائٹ کے لئے رنگ میں اتریں گے۔ رواں سال 20 سے زائد ریسلرز پاکستان آئیں گے، گزشتہ برس18 ریسلرز نے پہلوانی کا جادو جگایا تھا۔