Saturday, July 27, 2024

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار نبھائیں گے

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون  فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار نبھائیں گے
January 7, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بندھن میں بندھنے کےبعد اب فلم میں بھی میاں بیوی کے کردارمیں نظر آئیں گے ۔ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی گزشتہ برس کے آخری مہینوں میں ہوئی تھی ،  سال 2018 دونوں کیلئے کامیاب ترین ثابت ہوا، گزشتہ برس دونوں کی فلم پدماوت نے بھی خوب بزنس کیا تھا۔ رنبیر کپور کی سمبا فلم بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی جو  ابھی چند روز قبل ریلیز ہوئی ہے مگر دنیا بھر سے  دو سو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔ بالی ووڈ کو بجرنگی بھائی جان اور ایک تھا ٹائیگر جیسی  فلمیں دینے والے کبیر خان  اب سابق بھارتی کرکٹر  اور کپتان کپیل دیو  کی زندگی پر  فلم بنانےجا رہے ہیں جس میں رنویر سنگھ  کپیل دیو کا جب کہ دپیکا پڈوکون ان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی ۔ فلم کا نام 83 رکھا گیا ہے جب کہ فلم  آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔