Sunday, September 8, 2024

رنبیرکپور اور کترینہ کیف نے 2016ءکے اختتام پر شادی کا اعلان کر دیا

رنبیرکپور اور کترینہ کیف نے 2016ءکے اختتام پر شادی کا اعلان کر دیا
May 11, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور نے کبھی ہاں کبھی ناں کے بعد کترینہ کیف سے شادی کا اعلان کرہی دیا۔ سٹار جوڑی اگلے برس شادی رچا لے گی۔ تفصیلات کے مطابق رنبیرکپور نے خاموشی توڑتے ہوئے بالآخر اعلان کرہی دیا کہ وہ بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف سے دوہزار سولہ کے اختتام پر شادی کریں گے جبکہ کترینہ کیف نے بھی ہاں میں جواب دیا ہے۔ رنبیرکپور اور کترینہ کیف کے درمیان قربت کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں اور کچھ عرصہ قبل کترینہ نے رنبیرکپور سے منگنی کی خبروں کے حوالے سے کہا تھا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں مگر اب دونوں نے شادی کیلئے رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔