Tuesday, November 29, 2022

رمضان شوگر ملز کو حکومتی خزانے سے ادائیگی ،سلمان شہباز اور حمزہ 30 اکتوبر کو طلب

رمضان شوگر ملز کو حکومتی خزانے سے ادائیگی ،سلمان شہباز اور حمزہ 30 اکتوبر کو طلب
لاہور ( 92 نیوز ) رمضان شوگر ملز کو حکومتی خزانے سے ادائیگیوں کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، نیب نے رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو 30 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ نیب نے مبینہ طور پر رمضان شوگر ملز کیلئے تعمیر کئے گئے جس پل کا نوٹس لیا وہ 2016میں تعمیر کیا گیا تھا ، دریائے چناب پرایک کلومیٹر طویل پل کے ساتھ 20 کلومیٹر سڑک بھی تعمیر کی گئی۔ پل کی تعمیر ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے فوری بعد 2014 میں شروع کی گئی۔ خادم اعلیٰ نے بیٹے کی شوگر مل کیلئے پل کی تعمیر پر 2 ارب خرچ کیے تھے ۔