Thursday, November 30, 2023

رمضان سے قبل وزیراعظم چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے پیکیج متعارف کروائینگے، فردوس عاشق

رمضان سے قبل وزیراعظم چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے پیکیج متعارف کروائینگے، فردوس عاشق
April 19, 2020
سیالکوٹ (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل وزیراعظم چھوٹے کاروباری حضرات کے لئے پیکیج متعارف کروائیں گے، حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل چھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لئے پیکیج لا رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوروناوائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت روزانہ بیس ہزار تک لے جائیں گے۔ مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے، میڈیا کے ورکرز کے تحفظ کا وعدہ پورا کریں گے۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ فیکٹری ملازمین کا تحفظ بھی کرنا ہے، اس کے لئے ایس او پیز پر عمل  کرناہوگا۔