رمضان اپنے تمام تر فیوض و برکات بانٹتے ہوئے الوداع ہو گیا
ریاض (92 نیوز) رمضان اپنے تمام تر فیوض و برکات بانٹتے ہوئے الوداع ہو گیا۔ مسلم دنیا میں کہیں چاند رات منائی گئی تو کہیں سحری کے انتظامات کیے گئے۔
سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں اور برطانیہ، فرانس، بیلجئیم سمیت یورپ بھر میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے لیکن ایشائی ممالک بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا میں آج روزہ رکھا گیا ہے اور کل دن عید منائی جائے گی۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی کل پاکستان کے ساتھ عید منائیں گے۔
امریکا میں بھی مسلم کمیونٹی کی اکثریت آج عید منائے گی، جبکہ ترکی میں بھی آج عید ہے۔
جاپان اور انڈونیشیا کے مسلمان بھی آج عیدالفطرمنا رہے ہیں۔
فرانس اور آسٹریلیا میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔ پیرس کی جامع مسجد نے آج عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ فقہ جعفریہ کے تحت عید کل منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔