رمضان المبارک کی ساعتوں میں نائنٹی ٹو نیوز کی سحر ٹرانسمیشن کامیابی سے جاری
لاہور (92 نیوز) رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں نائنٹی ٹو نیوز کی سحر ٹرانسمیشن کامیابی سے جاری ہے۔ آج کے پروگرام میں عوام کی توجہ معاشرے کے انتہائی اہم مسئلہ غیبت اور حسد کے نقصانات کی جانب مبذول کروائی گئی۔
نائنٹی ٹو نیوز کے مقبول پروگرام رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں غیبت اور حسد کے نقصانات کا قران و حدیث کی روشنی میں شرکا نے انتہائی سیر حاصل گفتگو کی۔
پروگرام کا آغاز قاری اظہر محمود نعیمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔
آغاز میں میزبان نذیر غازی نے کہا کہ حسد نیکیوں کو ایسے ختم کرتا ہے جیسے آگ لکڑیوں کو جلا دیتی ہے۔
علامہ محمد احمد برکاتی نے کہا کہ شیطان نے سب سے پہلے حضرت آدم کے جاہ ومنصب سےحسد کیا جبکہ ڈاکٹر سیدعمران مرتضی نے کہا کہ حسد سے ظلمت آتی ہے۔
پروفیسر ناصر محمود نے کہا کہ غیبت کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے وہ اپنے بھائی کا گوشت کھائے۔
پروگرام کے دوران معروف قوال شیر میاں داد خاں و ہمنواؤں نے بھی کلام پیش کر کے ناظرین کو گرویدہ کر لیا۔