رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (92 نیوز) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج شام محکمہ موسمیات میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان
کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی کر دی اور آج چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں 141 ہجری رمضان کا چاند 23 اپریل صبح 7 بجکر 26 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوا اور چاند کی عمر 11 گھنٹے 56 منٹ ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا جبکہ یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہوگی اور چاند غروب آفتاب کے بعد 29 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1252953069605851137?s=20
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ وزارت سائنس کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا جانا درست سمت میں قدم ہے جبکہ مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتے ہیں ۔ اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہیے ۔