رمضان المبارک کا آغاز، دادو میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر

دادو (92 نیوز) رمضان المبارک کے آغاز میں ہی منافع خور سرگرم ہوگئے، دادو میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، مہنگائی سے پریشان شہریوں نے سندھ حکومت سے منافع خوروں کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا۔
ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی دادو میں منافع خور بھی متحرک ہوگئے، رمضان کریم جیسے مہینے میں پھل، سبزیاں اور گوشت غریب افراد کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔
کھجور 400 روپے فی کلو، کیلے 80 روپے درجن، تربوز 50 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ لیمو 300 روپے کلو، آلو 40 ، پیاز 80 روپے کلو تک میں مل رہی ہے اور بڑا گوشت 500 اور مچلی 400 فی کلو روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق منافع خوروں کیخلاف ایکشن اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
شہریوں نے سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔