Tuesday, October 4, 2022

رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن کی صورت میں ہم گھروں میں رہیں گے، عرفان پٹھان

رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن کی صورت میں ہم گھروں میں رہیں گے، عرفان پٹھان
نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن کی صورت میں ہم گھروں میں رہیں گے۔ بھارتی فاسٹ بائولر عرفان پٹھان کی جانب سے رمضان المبارک پر پیغام میں کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کے یہ رمضان مشکل ہوگا رب کی طرف سے امتحان ہے، یہ رمضان امتحان نہیں موقع ہے اپنی عبادات بڑھانے کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وقت ہوگا زیادہ سے زیادہ قران پڑہنے احادیث سنے اور نوافل پڑھنے کا۔ روزے کا مقصد صرف بھوکا رہنا نہیں بلکہ جسم نبض آنکھ کا بھی روزہ ہے۔