Tuesday, April 30, 2024

رمضان المبارک میں عوام اپنے گھروں کو عبادت گاہیں بنائیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

رمضان المبارک میں عوام اپنے گھروں کو عبادت گاہیں بنائیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر
April 24, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا اگلے 15 روز انتہائی اہم ہیں۔ رمضان المبارک میں عوام اپنے گھروں کو عبادت گاہیں بنائیں۔ آئندہ 2 ہفتے میں کورونا اپنی انتہا کو پہنچ سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا سول ، ملٹری قیادت مل کر وبا کیخلاف آگے بڑھ رہی ہے۔ چین نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اسپیشل کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا  سختی سے نوٹس لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کورونا وائرس کو اسلام اور مسلمانوں سے جوڑنے کی بھارت کی مذموم کوشش ناکام ہوئی۔ بھارت کو جب بھی اندرونی مسائل کا سامنا ہوا پاکستان پر الزام لگایا۔ بھارتی فوج نے میڈیا کا استعمال کرکے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا۔ بھارت نے 2 ماہ میں 456 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کورونا ایک عالمی وبا ہے جس سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔ کورونا کیسز ہمارے ابتدائی اندازے سے کم ہیں۔ پاک آرمی کی 5 لیبز کام کر رہی ہیں۔ تفتان ،طور خم، چمن کورنٹائن اور آئشو لیشن سہولت قائم کر دی ہے۔ پاک فضائیہ اور پاک نیوی بھی قومی کاوش میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ 64 ٹن امدادی سامان ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچایا جاچکا ہے۔ بلوچستان میں پھنسے ڈیڑھ سو افراد کو گلگت بلتستان پہنچایا گیا ہے۔ پاکستان بحریہ بھی سندھ کے علاقوں میں امداد کارروائیوں میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ چین نے ہر شعبے میں پاکستان کی مدد کرکے بہترین دوست ہونے کا ثبوت ہے۔ چین نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا میڈیا نے کورونا کیخلاف آگاہی مہم میں بھرپور کردار ادا کیا۔ عوام خود کو محدود رکھ کر اس وبا سے محفوظ رہیں ۔ اپنے گھروں کو عبادت گاہیں بنائیں۔ اگلے 15 روز بہت اہم ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کورونا وبا سے جلد نجات عطا فرمائے۔