Saturday, July 27, 2024

رمضان المبارک سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خورونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنیکی تیاریاں کرلیں

رمضان المبارک سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خورونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنیکی تیاریاں کرلیں
April 22, 2017
راولپنڈی (92نیوز)رمضان المبارک آرہا ہےذخیرہ اندوزوں نے اپنا پیٹ بھرنے کا منصوبہ بنالیا دال چنا کی 25لاکھ بوری ذخیرہ  چنے اور بیسن کی بھی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں کرلی گئیں۔۔ تفصیلات کےمطابق منافع ڈبل کرنے کےلئے ذخیرہ اندوزوں نے رمضان کا مبارک مہینہ بھی نہ بخشا۔ ابھی سے ہی لوٹ مار مچانے کی منصوبہ بندی کرلی اور اوپن مارکیٹ میں دال چنا ۔دال ماش چنے اور بیسن کی قیمت 30روپے اضافے کے بعد 130 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلوہوگئی ہے ۔  مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دال چنا بیسن اورچنے بڑی مقدار میں ذخیرہ کر لئے گئے ہیں۔ رواں سال کو دیکھا جائے تو اب تک چنے کی پیداوار 55لاکھ ٹن ہوچکی ہے ایک سال کی طلب کے مطابق ہے 10 لاکھ بوری مختلف ممالک سے درآمد کی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ،لاہور، ملتان، کراچی اور حیدر آباد میں 5 بڑے گروپوں نے چنا سٹاک کر لیا ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ اشیائے خورونوش کی سستے داموں عوام کو فراہمی کےلئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔