Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رمشا قتل کیس کا مرکزی ملزم ذوالفقار وسان گرفتار

رمشا قتل کیس کا مرکزی ملزم ذوالفقار وسان گرفتار
February 6, 2019
خیرپور( 92 نیوز) رمشا قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان گرفتار کرلیا گیا ، ملزم  25 سے زائد مقدمات میں مطلوب اور غیرت کے نام پر 3 قتل کرچکا ہے ۔ رمشاوسان قتل کیس کا مرکزی ملزم ذوالفقاروسان پکڑا گیا ، خیرپورپولیس نے ملزم ذوالفقاروسان کو گرفتارکیا۔   ذوالفقار وسان کا کرمنل ریکارڈ 92 نیوز نے حاصل کرلیا ، ایس ایس پی خیرپورعمرطفیل نے بتایاکہ ذوالفقار وسان 25 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ رمشہ وسان ذوالفقار وسان غیرت کے نام پر تین قتل کرچکا ہے جبکہ  ذرائع کاکہناہے کہ ملزم ذوالفقاروسان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ رمشاوسان کو چند دن پہلےغیرت کے نام پر خیرپور  میں اس کے گھر میں گھس کر قتل کیاگیاتھا۔