Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رضا گیلانی کے کزن حامد شاہ کی طالبات سے بدتمیزی کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج

رضا گیلانی کے کزن حامد شاہ کی طالبات سے بدتمیزی کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج
February 4, 2019
حجرہ شاہ مقیم ( 92 نیوز) سابق صوبائی وزیر رضا علی گیلانی کے کزن حامد شاہ نے اپنی گاڑی طالبات کی گاڑی سے ٹکرا دی  ، حامد شاہ نے طالبات کے ساتھ بد تمیزی کی اور دھکے دیئے ۔ طالبات کیری ڈبہ میں گرلز ڈگری کالج جارہی تھیں کہ حامد شاہ کی گاڑی نے ٹکر ماردی،معاملہ نمٹانے  کی بجائے الٹا حامد شاہ نے طالبات کودھکے دیے جس سے کئی طالبات زخمی ہوگئیں۔ طالبات کے ساتھ بدتمیزی کرکے بھی سابق صوبائی وزیر رضا گیلانی کے کزن کا غصہ کم نہ ہوا تو طالبات کی گاڑی کو زبردستی اپنے ڈیرے پر لے گیا۔ طالبات کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے  قصور روڈ بلاک کر دی ۔ پولیس نے با اثر شخصیت حامد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ڈیرے پر چھاپہ مار کر طالبات کی گاڑی بھی برآمد کرلی ۔ پولیس نے حامد شاہ کے چار ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا جب کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپےجاری ہیں ۔