Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رضا کار پر تشدد کا واقعہ ، ایلیٹ فورس کے اہلکار قانون کی گرفت سے 10دن بعد بھی آزاد

رضا کار پر تشدد کا واقعہ ، ایلیٹ فورس کے اہلکار قانون کی گرفت سے 10دن بعد بھی آزاد
September 29, 2018
پاکپتن (92 نیوز) دربار بابا فریدؒ پر رضا کار پر تشدد کرنے والے ایلیٹ فورس کے اہلکار قانون کی گرفت سے دس دن بعد بھی آزاد ہیں۔ آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن کے نوٹس نےاثر دکھایا نہ ہی میڈیکل رپورٹ کام آئی۔ بابا فرید گنج شکرؒ کے دربار کے رضاکار طارق پر تشدد ثابت ہونے کے باوجود پولیس  کی پیٹی بھائیوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ زخمی رضا کار طارق کی میڈیکل رپورٹ آگئی، تشدد بھی ثابت ہوگیا لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے ہی انکار کر دیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے رضاکار طارق نے انصاف نہ ملنے پر مایوس ہو کر چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ بابا فرید گنج شکرؒ کے عرس کے موقع پر لنگر دیر سے دینے پر رضا کار طارق کو ایلیٹ فورس کےاہلکارعبدالحمید اور ساتھیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔