رضا کارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کیلئے پی آئی اے کو نو ارب چوراسی کروڑ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے رضا کارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کیلئے پی آئی اے کو نو ارب چوراسی کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے حکومت سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کے لیے فنڈز کی درخواست کی تھی۔ پی آئی اے کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کے لیے 2500 سے زائد ملازمین نے درخواست دی تھی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے اچھی کارکردگی کے حامل درجنوں ملازمین کی درخواستیں قبول نہیں کیں۔ اچھی کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔