Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک چیئرمین سینیٹ کے مضبوط امیدوار

رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک چیئرمین سینیٹ کے مضبوط امیدوار
March 7, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کےلئے رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک کے نام فائنل کرلئے ،جبکہ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ کھلا چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کےلئے رضاربانی اور فاروق ایچ نائیک کے ناموں کی حتمی منطوری دے دی  گئی ۔ ڈپٹی چیئرمین کا عہد ہ مسلم لیگ نواز اور دیگر سیاسی جماعتوں کےلئے کھلا رکھا گیا ہے۔ جب کہ چودھری اعتزاز احسن اور رحمان ملک چیئرمین سینیٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ پارٹی قیادت نے  تمام امیدواروں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔   علاوہ ازیں پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کےلئے ن لیگ اور دوسری پارٹیوں سے بات کرکے بلامقابلہ منتخب کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔