Friday, January 27, 2023

رشی کپور کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کا انکشاف

رشی کپور کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کا انکشاف
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور رومانوی ہیرو رشی کپور کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ دو ماہ قبل رشی کپور  اپنے اہلخانہ کےہمراہ  اچانک امریکہ چلے گئے تھے  اور واپسی نہ ہوئی ۔  شوبز حلقوں میں پہلے ہی بغیر کسی کام یا وجہ کے پوری فیملی کی نیویارک منتقلی پر چہ مگوئیاں جاری تھیں  کہ نیو ائیر بھی نیویارک میں منانے پر سب حیران ہو گئے ۔ نیو ائیر پر رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے دبے الفاظ میں  رشی کپور  کے کینسر  میں مبتلا ہونے کا اشارہ دیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ 2019 سب کو مبارک ہو،امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر صرف آسمانی برج کینسر ہی بن کر رہ جائے گا۔ اس پوسٹ میں رشی کپور بھی نیتو سنگھ کے ہمراہ نظر آئے جو کہ بہت زیادہ کمزور اور مرجھائے ہوئے تھے ۔