Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رشید گوڈیل کی زندگی کیلئے اگلے 24 گھنٹے اہم !!! وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کچھ دیر میں ہو گا: ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال

رشید گوڈیل کی زندگی کیلئے اگلے 24 گھنٹے اہم !!! وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کچھ دیر میں ہو گا: ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال
August 19, 2015
کراچی (92نیوز) لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی زندگی کیلئے آئندہ 24 گھنٹے نہایت اہم قرار دیدیے۔ انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کا پینل کرےگا۔ لیاقت نیشنل اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ترجمان انجم رضوی نے کہا کہ رشیدگوڈیل کی حالت تشویشناک ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹے نہایت اہم ہیں، سترہ ڈاکٹرز پر مشتمل پینل ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی ہے تاہم وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کا پینل کرےگا۔ انجم رضوی کا کہنا ہے کہ گولیاں لگنے سے رشید گوڈیل کے پھیپڑے متاثر ہوئے ہیں۔