Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر !!! چائے بھی پلائی گئی، چند روز میں آئی سی یو سے نکال لیا جائےگا: انجم رضوی

رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر !!! چائے بھی پلائی گئی، چند روز میں آئی سی یو سے نکال لیا جائےگا: انجم رضوی
August 24, 2015
کراچی (92نیوز) لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے کہا ہے کہ رشیدگوڈیل کی حالت کافی حد تک بہتر ہو گئی ہے، آئی سی یو سے شفٹ کرنے کا فیصلہ چند روز میں کیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال نے کہا ہے کہ رشیدگوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ رات انہوں نے بنا کسی دوائی کے نیند بھی کی اور انہیں تھوڑی سی غذا بھی دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کے آج مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ نتیجہ آنے پر آئی سی یو سے شفٹنگ کی تاریخ اور وقت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائےگا۔ انجم رضوی نے بتایا کہ رشید گوڈیل کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔