Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک !!! گولیاں لگنے سے پھیپھڑے متاثر ہوئے

رشید گوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک !!! گولیاں لگنے سے پھیپھڑے متاثر ہوئے
August 19, 2015
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں مصنوعی تنفس دیا جارہا ہے اور ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق رشید گوڈیل کو دائیں طرف جبڑے، گردن اور سینے پر پانچ گولیاں لگیں۔ رشید گوڈیل کا علاج 18 رکنی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم کے زیر نگرانی علاج جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماو¿ں نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ رشیدگوڈیل پر موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا جب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اپنی اہلیہ کے ہمراہ قریبی سپر اسٹور سے خریداری کرکے واپس آرہے تھے۔ واقعے میں ان کا ڈرائیور عبدالمتین شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔